ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آندھرا پردیش میں 4.4لاکھ کی قیمت کے نئے نوٹ برآمد

آندھرا پردیش میں 4.4لاکھ کی قیمت کے نئے نوٹ برآمد

Sat, 17 Dec 2016 20:04:05  SO Admin   S.O. News Service

مچھلی پتنم،17دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں بغیر حساب کتاب والے 2ہزار کے نئے نوٹوں میں 4.4لاکھ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ گمپلاگڈم کے اسسٹنٹ انسپکٹر پی ایس آر کرشنا نے بتایا کہ آج علی الصبح گمپلاگڈم منڈل کے گوسویڈو گاؤں میں چارافراد کے پاس موجود نقد رقم کے مناسب دستاویزات نہ مہیا کروا پانے اور ان کا مناسب ذریعہ نہ بتانے پر یہ رقم ضبط کی گئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بیگ میں موجود نقد کو وہ آگے کچھ لوگوں کو 500اور 1000کے پرانے نوٹوں کے بدلے دینے والے تھے۔انہوں نے بتایا کہ مبینہ طور پر دلالی کرکے پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے الزام میں چارافرادکوحراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مزید تحقیقات کے لئے کیس کی معلومات محکمہ انکم ٹیکس کو دے دی جائے گی۔


Share: